پیپلز پارٹی   انتخابات میں تاریخی کامیابی حاصل کرے گی‘مخدوم احمد محمود 

لاہور(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر، سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کے تمام ڈویژنل،ضلعی تنظیمیں اور کارکنان پاکستان پیپلز پارٹی کے قومی اور صوبائی امیدواروں کو انتخابات میں کامیاب کروا کے ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کریں۔بھٹو کی 16 ویں شہادت کی برسی کے موقع پر چیئرمین بلال بھٹو نے ملک بھر کے مزدوروں کسانوں اور خاص طور پر پارٹی کی تمام تنظیموں اور کارکنان کو ہدایت کی ہے کہ وہ آپس کے اختلافات کو بھلا کر آزمائش کی اس گھڑی میں عام انتخابات کے موقع پر پارٹی کے نامزد امیدواران کی کامیابی کے لیے بھرپور جدوجہد کریں۔پاکستان پیپلز پارٹی عام انتخابات میں تاریخ ساز کامیابی حاصل کرے گی۔ سیاسی اختلافات کی بنیاد پر کھلی سیاسی انتقامی دہشتگردی کرنے والوں کو عوام مسترد کر چکے، انشاء اللہ 8 فروری کے انتخابات جنوبی و سنٹرل پنجاب کے عوام اپنے ضمیر اور قیمتی ووٹ کی طاقت سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعظم بنائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...