لاہور(خصوصی نامہ نگار)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مبلغ مولانا عبدالنعیم‘ مدرسہ ختم نبوت چناب نگر کے شیخ الحدیث مولاناغلام رسول، مولانا خالد محمود، مولانا سعید وقار، قاری ظہورالحق، قاری محمداصغر، مولانا محمدحنیف کمبوہ، مولانا عبدالعزیز، مولانا عابد حنیف، مولانا سمیع اللہ نے 6جنوری ختم نبوت کانفرنس شادی پورہ کی تیاری سلسلے میں مختلف مساجدمیں جمعہ کے اجتماعات سے خطاب کرتے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ کرنا ہرمسلمان کا فرض منصبی ہے‘ پوری دنیا کے مسلمان عقیدہ ختم نبوت پر متحد ومتفق ہیں۔علماء نیمطالبہ کیا کہ ختم نبوت وناموس رسالت قوانین پر مکمل و مؤثر عملدرآمد کروایا جائے کیونکہ قادیانی فتنہ کی اسلام و آئین پاکستان مخالف سرگرمیوں سے مسلمانوں میںشدید بے چینی اور اضطراب پایا جاتاہے ۔علماء نے کہا عقیدہ ختم نبوت و ناموس رسالت کا تحفظ اور فتنہ قادیانیت کا تدارک دینی و آئینی تقاضا ہے جبکہ ان قوانین پر عمل درآمد کروانا حکومت کی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔
ختم نبوت وناموس رسالت قوانین پر عملدرآمد کروایا جائے‘علماء
Dec 30, 2023