عقیدہ پرزدپڑتی ہوتوعقیدت بے سود ہے:میاں جمیل

لاہور(خصوصی نامہ نگار)تحریک دعوت توحید کے مرکزی قائد میاں محمد جمیل نے جامع أبوہریرہؓ کریم بلاک اقبال ٹاؤن میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عقیدہ پرزدپڑتی ہوتوعقیدت بے سود ہے۔انہوں نے کہا کہ پچھلی امتوں میں عیسائیوں اوریہودیوں نے کہیں  أنبیائؑ کی شان میں غلو کیاتوکہیں رسالت اورنبوت کا انکارکیا جس سے وہ مغضوب ٹھہرے۔میاں محمد جمیل نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے  حضورنبی کریمؐ کومبعوث فرمایا توآپؐ نے امتوں کوتوحید اورعقیدے کا  بھولا ہوا سبق یادکرایا۔لوگوں کو أنبیائؑ کی حقیقی شان وعظمت سے روشناس کرایا،الہامی کتابوں تورات،زبور،انجیل اورصحائف ابراہیمیؑ کے بارے میں آگاہی دی۔میاں  محمد جمیل نے کہا کہ حضورنبی کریمؐ نے عقیدہ توحیدکے بارے میں امت کو عالم ارواح کا ’’وعدہ ألست‘‘یادکرایا۔انہوں نے کہا کہ آج پھرضرورت ہے کہ امت کوعقیدے اورعقیدت کے بارے آگاہ کیاجائے۔

ای پیپر دی نیشن