پولیو قطرے پلانے میں شرعاً کوئی قباحت نہیں:علامہ راغب نعیمی 

Dec 30, 2023

 لاہور(خصوصی نامہ نگار)دارلعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ پولیو کے قطرے پلانے میں شرعاً کوئی قباحت نہیں۔ والدین سے اپیل ہے کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں۔پولیوویکسین میں ایسے کوئی اجزا نہیں ہیں جو شریعت اسلامیہ کہ خلاف ہوں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روزجمعۃالمبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزیدکہ کہ اسلام جس معاشرے کی بات کرتا ہے اس میں وہ ہر فرد کو مضبوط، توانا اور طاقتور دیکھنا چاہتا ہے۔پولیو کے خلاف حکومت پاکستان بھرپور طریقے سے جنگ لڑ رہی ہے۔  ملک بھر میں پانچ سال سے کم بچوں کو ویکسین پلانے کے عمل مختلف اوقات میں جاری رہتاہے۔پولیوکا مرض بچے کو اپاہج کردیتا ہے‘ اب یہ بیماری صرف ہمارے ملک اور افغانستان میں موجودہے، باقی ممالک نے پولیو کوحفاظتی ویکسین کے ذریعے اسے شکست دیدی ہے۔بطور قوم ہم سب کافرض ہے کہ ہم اپنے بچوں کو پولیو سے بچائوکی ویکسین ضرور پلائیں۔

مزیدخبریں