لاہور (خصوصی نامہ نگار) انجمن حمایتِ اسلام کے صدر سیّد ضیا حیدر رضوی رضاے الٰہی سے انتقال کر گئے۔ وہ ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ کے معروف وکیل، لاہور ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے لائف پیٹرن، رضوی گروپ آف کمپنیز کے چیئرمین تھے، تین بار قانون، فنانس، ایکسائز و ٹیکسیشن، اور نارکوٹکس کے وزیر کے علاوہ مشیر وزیر اعلیٰ کے عہدوں پر فائز رہے۔ مرحوم کے پسماندگان میں بیوہ، تین بیٹے اور ایک بیٹی ہیں۔ اْنکی نمازِ جنازہ محمدی مسجد حالی روڈ گلبرگ میں اڑھائی بجے ادا کی جائے گی اور تدفین فردوسیہ قبرستان فیروزپور روڈ میں ہو گی۔
صدرانجمن حمایت اسلام ضیا حیدر رضوی انتقال کرگئے‘نمازِ جنازہ کل ادا کی جائیگی
Dec 30, 2023