لاہور(خصوصی نامہ نگار ) الخدمت الفلاح سکالر شپ پروگرام کے تحت جنوبی پنجاب کے سالانہ کنونشن کا انعقادکیا گیا۔ جس میں الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے نائب صدر ڈاکٹرمشتاق احمد مانگٹ، نیشنل ڈائریکٹر شعبہ تعلیم ڈاکٹر احمد جبران بلوچ، انجینئر احمد عمار یاسر، عبد القدوس صہیب ، جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع سے موجودہ اور سابقہ سکالرزاور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر مشتاق مانگٹ نے کہا کہ تعلیم کا حصول ہر انسان کا بنیادی حق ہے۔ بد قسمتی سے پاکستان میں دو کروڑ 30 لاکھ بچے اسکول جانے سے محروم ہیں۔ الفلاح سکالر شپ الخدمت فاؤنڈیشن کے شعبہ تعلیم کاہی ایک حصہ ہے۔جس کے تحت گزشتہ 25 سال سے مالی دشواریوں کا شکار ہزاروں ذہین طلبہ وطالبات کو حصول تعلیم میں مدد فراہم کی جا رہی ہے۔