قصور (نمائندہ نوائے وقت) گنڈا سنگھ والا میں دوسری شادی میں رکاوٹ بننے پرتین بچوں کے باپ نے اپنی بیوی کو زہریلی گولیاں کھلا کر قتل کر دیا۔ قصور ہردوسہاری کی رہائشی صفیہ بی بی نے مقدمہ درج کرایا کہ میری بیٹی تین بچوں غلام عباس، غلام مصطفی اور سلیمان کی ماں تھی۔ ملزم دوسری شادی کرنا چاہتا تھا جس کی راہ میں میری بیٹی سب سے بڑی رکاوٹ تھی۔ ملزم آصف نے کال کرکے بتایا کہ آپ کی بیٹی خدیجہ فوت ہوگئی ہے۔ ملزم نے اقرار بھی کیا کہ اس نے میری بیٹی کو چوہے مار گولیاں کھلا کر مار دیا ہے۔ ملزمان رمضان، اعظم اور شیر محمد، بشیراں بی بی بھی ملوث ہیں۔ تھہ شیخم پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔