لاہور(نامہ نگار)چوہنگ سے 15سالہ لڑکے کی خون میں لت پت نعش ملی ہے۔نامعلوم ملزموں نے لڑکے کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کیا پولیس نے نعش پورسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیاہے۔ کچی کوٹھی رائیونڈ روڈ کے قریب خالی پلاٹ میں 15 سالہ نامعلوم لڑکے کی خون میں لت پت نعش دیکھ کر اہل علاقہ نے پولیس کو اطلاع کی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر فرانزک ٹیم کی مدد سے شواہد اکٹھے کئے اور نعش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے مقتول کی شناخت نہیں ہوسکی ۔تفتیش کی جا رہی ہے،جلد اصل حقائق سامنے آجائیں گے۔