بنگلہ دیش،   ایڈز کے مریضوں کی تعداد  34 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

ڈھاکہ (اے پی پی)بنگلہ دیش میں  رواں سال کے دوران ایڈز کے مریضوں کی تعداد  34 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ ترک خبر رساں ادارے  ٹی آر ٹی  نے  بنگلہ دیش  کے محکمہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل آفس کی رپورٹ  کے حوالے سے بتایا کہ  رواں سال   ملک بھر میں 1276 مریضوں میں ایڈز کی تشخیص ہوئی ، یہ تعداد 1989 سے اب تک کی  سب سے زیادہ تعداد  ہے، رواں سال  ایڈز کی وجہ سے 266 افراد ہلاک  بھی ہوئے ، 2022میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد 947 اور اموات کی تعداد 232 ریکارڈ کی گئی تھی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 1989 سے اب تک 10 ہزار 984 مریضوں میں ایڈز کی تشخیص ہوئی اور 2 ہزار 86 افراد اس بیماری کی وجہ سے ہلاک ہو چکے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن