اسلام آباد(وقائع نگار)سینئر قانون دان بابر اعوان نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے کہا ہے کہ جنہوں نے تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کی انکے خلاف کاروائی ہونی چاہیے،مارشل لا کے آرڈر کے نیچے ڈپٹی کمشنر اور کمشنر کو جو پاورز دی گئیں وہ غلط ہیں، عدالت نے تھری ایم پی او آرڈر کو ناجائز قرار دیا ہے، اسلام آباد کے اندر صرف کابینہ آرڈرز پاس کرسکتی ہے،انتہائی بے شرمی کے ساتھ کل شہباز شریف نے پشاور ہائیکورٹ کے اوپر حملہ کیا،اگر اتنی تکلیف ہے تو پشاور ہائیکورٹ میں جا کر فریق بنو پھر ہم پوچھیں گے کہ کتنے این آر اوز لیے،تمھارا بھائی تمہارا خاندان کس طرح گوالمنڈی کی بھٹی سے اٹھ کر کتنے براعظموں اور ممالک تک کتنی دولتیں اور رسیدیں ہیں جو تم سے مانگی گئیں، یہ جو کچھ بھی ہو رہا ہے یہ معصوم خان کا خوف ہے، قوم مزید چوری کی اجازت نہیں دے گی یہ اسلیے الیلشن سے بھاگ رہے ہیں، نواز شریف سے کہتا ہوں تمھیں امید پاکستان کہا گیا تھا باہر نکلو نہ زرا جلسہ کرو، کوئی چور ،چور دروازے سے دوبارہ نہیں آ سکتا قوم فیصلہ کر چکی ہے۔