سی پیک منصوبہ میں ایران پاکستان سے مل کر انرجی ضروریات پورا کر سکتا ہے: ایرانی سفیر  

Dec 30, 2023

 اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر رضا امیری مغدام نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران ایک قوم ہے جس کے بارڈر الگ مگر تہذیب و تمدن ایک ہیں مغرب کی طرز پر مسلم ممالک کا مضبوط میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہے ،سی پیک منصوبہ میں ایران پاکستان کے ساتھ مل کر انرجی کی ضرورت پوری کر سکتا ہے پاکستان کے شمالی علاقہ جات دنیا کی جنت ہے،دونوں ممالک ٹورزم کو دنیا میں بڑی صنعت کے طور پر متعارف کرا سکتے ہیں ، فلسطین میں اسرائیل نے گزشتہ 70 سال سے قتل و غارت کا بازار گرم کر رکھا ہے، امریکہ برطانیہ فرانس اور جرمنی کے حکمران یہودی حمایت میں فرنٹ لائن پر ہیں مگر اسلامی ممالک کے حکمرانوں کا کردار اس معاملے میں مایوس کن ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستانی میڈیا کی تنظیموں کے عہدے داران پر مشتمل ایک وفد سے سفارت خانے میں ملاقات کے دوران کیا۔
 

مزیدخبریں