علماء کونسل نے یوم تحفظ اطفال منایا، بچوں کو بلا خوف پولیو کے قطرے  پلائیں: طاہر اشرفی  

لاہور (خصوصی نامہ نگار) تمام مکاتب فکر کے علماء و مشائخ اور پاکستان علماء  کونسل نے ملک بھر میں یوم تحفظ اطفال منایا۔ اس موقع پر علماء  و مشائخ اور آئمہ و خطباء  نے خطبات جمعہ میں عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو بلا خوف پولیو کے قطرے پلائیں اور انہیں عمر بھر کی معذوری سے بچائیں۔ پولیو کے قطروں میں کوئی غیر شرعی چیز نہیں ہے۔ پولیو کے قطروں سے انسانی ساخت میں تبدیلی آتی ہے اور نہ ہی بچوں میں کمزوری پیدا ہوتی ہے۔ شریعت اسلامیہ کا بھی حکم ہے کہ اپنے آپ کو اور اپنے بچوں کو ہلاکت میں نہ ڈالا جائے۔ لہذا والدین کی ذمہ داری ہے کہ وہ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں اور جو والدین ایسا نہیں کریں گے اور خدانخواستہ ان کے بچے پولیو کا شکار ہو گئے تو وہ عند اللہ اور عندالناس بھی مجرم ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین پاکستان علماء  کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی، علامہ ضیاء  اللہ شاہ بخاری، پیر نقیب الرحمن، پیر حسان حسیب الرحمن، مولانا محمد خان لغاری، علامہ عارف واحدی ، علامہ عبد الحق مجاہد ، مولانا محمد رفیق جامی ، مولانا نعمان حاشر ، مولانا اسعد زکریا قاسمی ، مولانا محمد شفیع قاسمی ، مولانا اسد اللہ فاروق، علامہ زبیر عابد، مولانا محمد اشفاق پتافی ، مولانا طیب قریشی، قاری محمود الحسن، قاری عبد الماجد ملک، مولانا وقاص اقبال و دیگر نے خطبات جمعہ میں کیا۔ تمام مکاتب فکر کے علماء و مشائخ نے کہا ہے کہ پاکستان میں پولیو ویکسین کے قطرے پلانے کی مخالفت یا مزاحمت ماسوائے جہالت کے اور کچھ نہیں، جو لوگ اس مہم کے خلاف پروپیگنڈا کررہے ہیں حقیقت میں وہ بچوں کے صحت کے دشمن ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...