کراچی (کامرس رپورٹر) سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی بی) کے گورنر کی جانب سے مالی سال 2022-23ء پر سالانہ رپورٹ جاری کردی گئی۔ ایس بی پی کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 23 اندرونی اور بیرونی دھچکوں کے سبب غیر معمولی چیلنجنگ سال رہا۔ رپورٹ کے مطابق مالی سال 2023ء میں معاشی ساختی کمزوریوں نے مہنگائی کو مسلسل بڑھایا۔ سٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق مہنگائی کی شرح 27 سے 29 فیصد سے زائد رہی۔ قومی پیداوار اعشاریہ 2 فیصد کم ہوئی۔ حکومت کے بجٹ اور پرائمری بیلنس کے اہداف بڑے فرق سے پوے نہ ہو سکے۔ رپورٹ کے مطابق سبسڈیز میں کمی بھی بجٹ اہداف سے کم کی گئی۔ سٹیٹ بینک نے ان چیلنجز میں پالیسی ریٹ 825 بیسز پوائنٹس بڑھا کر معاشی سرگرمیوں کو محدود کیا۔ روپے پر دباؤ کم کرنے کے لئے مقامی طلب اور درآمدات میں کمی کی گئی۔ طلب اور درآمدات کم کر کے بیرونی قرض کی ادائیگیاں پوری کی گئیں۔