لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان فٹبال ٹیم کے ونگر شائق دوست کا افغانستان میں معاہدہ ہوگیا۔ شائق دوست کو افغانستان کی ٹاپ لیگ کے کلب ابو مسلم فاراح ایف سی نے سائن کرلیا۔پاکستانی فٹبالر آئندہ سیزن میں افغانستان کے کلب سے کھیلیں گے۔واضح رہے کہ شائق دوست پاکستان کی جانب سے 11 انٹرنیشنل میچز کھیل چکے ہیں۔