میلبورن (سپورٹس رپورٹر)میلبورن ٹیسٹ میں وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کا آئوٹ زیر بحث رہا۔ ممیچ کی دوسری اننگز پیٹ کمنز کی گیند پر محمد رضوان کے آئوٹ پر تھرڈ امپائر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ پیٹ کمنز کی گیند پر رضوان نے بال پر جھکنے کی کوشش کی تاہم بال گلفوز کے سٹریپ کو لگتی ہوئی وکٹ کیپر ایلکس کیری کے پاس گئی۔ اپیل کرنے پر آن فیلڈ امپائر نے آئوٹ قرار نہ دیا تاہم ریویو کرنے پر تھرڈ امپائر نے فیلڈنگ سائیڈ کے حق میں فیصلہ سنایا۔صارفین نے کہا کہ ری پلے میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسنیکو میٹر اور ہاٹ اسپاٹ پر واضح طور پر کوئی نشان نظر نہیں آرہا تو رضوان کو آٹ کیوں قرار دیا گیا۔خیال رہے کہ آئی سی سی قوانین کے مطابق اگر گیند بلیباز کے دستانے کو چھوتی ہوئی فیلڈر کے ہاتھ میں جاتی ہے تو آئوٹ قرار دیا جاتا ہے۔پاکستان کو میلبرن ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد 79 رنز سے شکست دیکر سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کرلی ہے۔
میلبورن ٹیسٹ : محمد رضوان کا آئوٹ زیر بحث رہا
Dec 30, 2023