میلبورن ٹیسٹ: شان مسعود نے  عمران خان، کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا

Dec 30, 2023

لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی ٹیم کے ٹیسٹ کپتان شان مسعود نے آسٹریلیا میں مسلسل 2 اننگز میں نصف سنچریاں سکور کرکے نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔دونوں اننگز میں 50 سے زائد رنز بنا کر عمران خان کا ریکارڈ برابر کردیا۔ شان نے 54 جبکہ دوسری اننگز میں 60 رنز بنائے اور یوں وہ 1983 میں عمران خان کے بعد ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں نصف سنچری بنانے کا کارنامہ انجام دیا۔شان مسعود یہ کارنامہ سرانجام دیکر تیسرے پاکستانی کپتان بن چکے  جبکہ آسٹریلیا میں 2014 میں ویرات کوہلی نے یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔

مزیدخبریں