لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ بابر اعظم بہت مستقل مزاجی کے ساتھ پرفارمنس دیتے ہیں جو میں نے بہت کم دیکھا ہے۔ شاہد آفریدی نے میلبورن کرکٹ گرائونڈ میں میڈیا سے کہا کہ پاکستان نے ورلڈکپ میں نسیم شاہ اور شاہین آفریدی کی جوڑی کو یاد کیا۔ شاہین اور نسیم شاہ کی جوڑی کافی عرصے سے کامیاب رہی ہے۔ مجھے شاہین آفریدی نے کبھی نہیں کہا کہ انجری ہے۔ انجری ہو تو فاسٹ بولر کھیل ہی نہیں سکتا۔ ہرکھلاڑی کا ہر میچ میں پرفارمنس دینا مشکل ہو جاتا ہے، بابر، شاہین، فخر اور رضوان نے ماضی میں بہترین پرفارمنس دیں اور آگے بھی دیں گے۔حفیظ اور وہاب نے کافی کرکٹ کھیلی، امید ہے اچھی سلیکشن کریں گے۔ پرفارمنس نہ ہو رہی ہو تو کھلاڑی کو ایک 2 میچز میں آرام دیا جا سکتا ہے لیکن پوری سیریز میں آرام نہیں دیا جاسکتا۔ بینچ اسٹرینتھ بہتر ہوگی تو مشکلات میں کمی ہو جائے گی۔ حارث رئوف سے متعلق سوال پر شاہد آفریدی نے کہا کہ حارث رئوف میلبورن ٹیسٹ کی کنڈیشنز میں بولنگ کراتے تو ضرور انجوائے کرتے لیکن وہ سیریز نہیں کھیل رہے۔ فاسٹ بالر حارث رئوف کو بگ بیش لیگ کے بجائے آسٹریلیا کیخلاف 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں کھیلنا چاہیے۔حارث رئوف کے پاس جیسا پیس ہے، ان حالات میں وہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتا اور پرتھ اور یہاں آسٹریلیا کی تیار کردہ پچز میں کھیل کر اسے یقینا مزا آئے گا۔پاکستان کا آسٹریلیا کیخلاف سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ جنوری میں سڈنی کرکٹ گرانڈ میں کھیلا جائے گا۔
بابر بہت مستقل مزاجی کیساتھ پرفارمنس دیتے ہیں: شاہد آفریدی
Dec 30, 2023