لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ وہ ٹیم کی کاکردگی سے مطمئن ہیں۔ کھلاڑیوں نے میلبورن ٹیسٹ میں جان ماری لیکن بدقسمتی سے اہم لمحات میں غلطیاں ہوئیں۔ میلبورن ٹیسٹ میں ٹیم زیادہ متحد اور ہر کھلاڑی جارحانہ انداز میں کھیلتا نظر آیا، پاکستان ٹیم شاندار کھیلی، کھلاڑیوں کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔ان کا کہنا تھا ٹیسٹ کے اختتام سے آدھے گھنٹے تک ہماری بھی جیت نظر آرہی تھی۔ میلبورن ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو ہراسکتے تھے۔ ہم جیت کے قریب تھے لیکن بدقسمتی سے جو اہم لمحات تھے وہاں غلطیاں ہوئیں۔ پہلی اننگز میں 50 سے زیادہ رنز اضافی دیئے جس پر دکھ ہوا۔ پہلی اننگز میں ایک اچھی پاٹنرشپ لگی لیکن پھر ڈیرھ گھنٹے میں 5 آؤٹ ہو گئے۔ اہم مواقع پر کیچ ڈارپ کیے لیکن اچھے کیچ بھی لیے۔ میلبورن ٹیسٹ میں یہ ایسے لمحات تھے جس سے فائدہ نہیں اٹھا سکے اور ٹیسٹ ہار گئے۔
ٹیم کارکردگی سے مطمئن ، اہم لمحات میں غلطیوں سے میلبورن ٹیسٹ ہارے: حفیظ
Dec 30, 2023