برطانیہ کی رہائشی ایک خاتون کے ساتھ عجیب و غریب واقعہ پیش آیا جب اُن کے کان میں مکڑی نے جالا بُن دیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق لُوسی وائلڈ نامی کانٹینٹ کری ایٹر اور پارٹ ٹائم ٹیچر کو کان میں خارش محسوس ہوئی ساتھ آوازیں بھی آنے لگیں، جسے وہ سمجھنے سے قاصر رہیں۔
خاتون کو اس وقت شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جب انہیں پورا دن خارش کے ساتھ ساتھ کان میں آوازیں سنائی دیتی رہیں۔
خاتون نے اس واقعے کے بعد کان صاف کرنے والے جدید سمارٹ بڈ این الیکٹرانک ایئر کی مدد سے کان کا معائنہ کیا تو وہ حیران رہ گئیں کہ ان کے کان میں مکڑی موجود ہے۔
لُوسی وائلڈ نے کہا کہ مجھے اس بات کی بہت الجھن تھی کہ مکڑی کان میں کیسے گھس گئی، صورتحال کا معلوم ہونے کے بعد خاتون نے فوری طور پر ایمرجنسی نمبر پر کال کرکے مدد طلب کی۔
خاتون کے کان میں زیتون کا گرم تیل ڈال کر مکڑی کو باہر نکالا گیا۔ مکڑی تیل میں جکڑی ہوئی تھی اور اُس کا سائز تقریبا ایک سینٹی میٹر تھا۔
فون مانگنے پر خاتون نے شوہر کی آنکھوں میں قینچی مار دی
خاتون نے بتایا کہ اسپتال میں ڈاکٹروں نے بتایا کہ ان کے کان میں مکڑی کا جالا بُنا ہوا ہے، ڈاکٹروں نے اب خاتون کے کان کو مکمل طور پر صاف کردیا ہے تاہم وہ اب بھی اس واقعے کو یاد کرکے خوف میں مبتلا ہوجاتی ہیں۔