قصور(نمائندہ نوائے وقت) پیروالا روڈ قصور کی تعمیر انتہائی ناقص انداز سے جاری، علاقہ مکینوں میں زیر تعمیر سڑک کی خوشی کم اور تشویش زیادہ پائی جا رہی ہے۔ خطیر رقم سے تعمیر ہونیوالے پیروالاروڈ قصور میں انتہائی ناقص میٹریل کا انکشاف سامنے آگیا۔ تصویر میں واضع دیکھا جاسکتاہے کہ سڑک پر بچھائی جانے والی آر سی سی میں کنکریٹ اور سیمنٹ کے مکسچر میں مٹی نظر آ رہی ہے جبکہ آدھی سے زائد تیہہ پر مکسچر ڈال دیا گیا ہے لیکن اس میں سریہ کا کوئی وجود نظر نہیں آرہا۔ موقع پر موجود علاقہ مکینوں سے دریافت کرنے ہر انہوں نے بتایا کہ ٹھیکیدار کہیں کہیں سریا ڈال رہا ہے جبکہ کئی مقامات پر سریے کا استعمال بھی نہیں کیا جارہا۔ علاقہ مکینوں نے ڈپٹی کمشنرقصور اور متعلقہ حکام سے نوٹس لیکر سڑک کی تعمیر کے لیے معیاری میٹریل لگوانے کا مطالبہ کیا ہے۔ جب متعلقہ ٹھیکیدار سے رابطہ کیا تو اس نے تمام الزامات کی تردید کی اور سڑک کی تعمیر میں مزیدبہتری کے عزم کا اظہار کیا ہے۔