شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماسابق ضلع نائب ناظم وحلقہ این اے 116 کے امیدوار میاں لیاقت علی نے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری عوام کی حقیقی آواز بن کر سامنے آئے ہیں انکی قیادت میں پرانی روایتی سیاست کو دفن کر کے ملک کو نئی سمت میں لے کر چلیں گے، ہمیں نفرت و تقسیم کی سیاست کو پیچھے چھوڑ کر مہنگائی، غربت اور بے روزگاری سے نمٹنے کیلئے اقدامات کرنے ہوں گے، بلاول بھٹو زرداری نے مقامی اور عالمی فورمز پر پاکستان اور عوام کا مقدمہ لڑا ہے پیپلز پارٹی انتخابات میں کسی کی بھی سلیکشن کی بجائے صاف و شفاف الیکشن چاہتی ہے کسی کو منتخب کرنے کا اختیار صرف اور صرف عوام کو کرنا چاہیے وہی عوامی لاڈلہ بننا چاہئے جو عوام کے ووٹوں کی طاقت سے منتخب ہو ۔
بلاول بھٹو عوام کی حقیقی آواز بن کر سامنے آئے ہیں: لیاقت علی
Dec 30, 2023