’’مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و جبر جاری ہے‘‘ 

Dec 30, 2023

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی)سیاسی وسماجی رہنما ئوں ملک اکرام حسین دمن ڈوگر، چودھری ارسلان خالد ورک ، چودھری سلطان سرور گولڈن ، چودھری رضا فاروق واہلہ ، حماد رضا بٹ ، سردار فیصل ڈوگر، میاں لیاقت علی ایڈووکیٹ، محمدیاسین مرزا ایڈووکیٹ ، میاں زاہد صدیق،میاںتوصیف سلیم، سیٹھ افتخار احمد ،چودھری محمدقاسم نے کہا کہ ایک طرف مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و جبر جاری ہے اور حریت پسندوں پر زمین تنگ کی جارہی ہے تو دوسری طرف اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی پر اترا ہوا ہے مسلم حکمرانوں کی مجرمانہ غفلت ،اور خاموشی کی بناء پر چند لاکھ افراد پر مشتمل صہیونی ریاست اس قدر بپھر ی ہوئی ہے کہ اس نے غزہ کو کھنڈر بناکر ہزاروں مرد،خواتین ، بزرگوں،نوجوانوں ،بچوں کو لقمہ اجل بنادیا ہے۔ ان خیالات کااظہارانہوںنے ایک سروے کے دوران گفتگو کرتے کیا۔

مزیدخبریں