شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پی ٹی آئی کے سٹی صدر امیدوار این اے 115و پی پی 141میاں افضال حیدر نے کہا ہے کہ 8فروری کوفرسودہ نظام زمین بوس ہوجائے گا، عوام کی فتح ہوگی اورپاکستان کے باشعور عوام ملکی ترقی و خوشحالی کی ضامن قیادت کو ووٹ دے کر برسر اقتدار لائیں گے عوام کے فیصلے پر شب خون مارنے کی کوشش کی گئی تو اس کے نتائج بھیانک برآمد ہوں گے، الیکشن میں عوام ہی کا فیصلہ چلے گا تو حقیقی عوام دوست قیادت میسر آسکے گی، انہوں نے کہاکہ ملکی کسی طرح کے انتشار کامتحمل نہیں ہے دشمن ہماری سرحدوں پر سیاہ بادل کی طرح منڈلا رہا ہے اور ملک کا اندرونی امن تباہ کرنے کی مسلسل کوششیں کررہا ہے انتخابات سے قبل پیدا ہونیوالی دہشت گردی کی لہر بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے ۔