کراچی (کامرس رپورٹر)وفاقی وزیر تجارت، صنعت و پیداوار ڈاکٹر گوہر اعجاز نے آج گورنر ہاؤس کراچی میں ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (TDAP) اور پاکستان اسٹیل ملز پر اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں وفاقی سیکرٹری کامرس صالح فاروقی، TDAP کے C.E زبیر موتی والا اور پاک اسٹیل ملز کے دیگر حکام نے شرکت کی۔ ملاقات کے دوران ڈاکٹر گوہر اعجاز کو ان حالات کے بارے میں بتایا گیا جن کی وجہ سے مل کی تباہی اور بندش ہوئی۔ وفاقی وزیر کا ماننا ہے کہ 1982 سے 2023 تک آڈٹ کیے گئے پاک اسٹیل ملز کے پرفارمنس انڈیکیٹرز (کے پی آئی) کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت / ایس آئی ایف سی اپنا ذمہ دارانہ قانونی کردار ادا کر کہ PSM کو بحال کر سکتے ہیں- اس کے علاوہ TDAP کے عہدیداروں نے C.E TDAP جناب زبیر موتی والا کی قیادت میں وفاقی وزیر کو اگلے ماہ کے آغاز میں قاہرہ، مصر میں منعقد ہونے والی "چوتھی پاک-افریقہ ٹریڈ ڈویلپمنٹ کانفرنس" (PATDC) اور سنگل کنٹری نمائش (SCE) کے بارے میں آگاہ کیا۔ البتہ PATDC اور SCE کے چوتھے ایڈیشن میں اردن، قطر، سعودی عرب، الجزائر، برکینا فاسو، مالی اور موریطانیہ سمیت MENA خطے کی بڑی معیشتوں کی شرکت ہوگی۔ نمائش میں شرکت کے لیے پاکستان سے 100 سے زائد کاروباری مالکان اور تاجروں کا وفد قاہرہ جائے گا۔ نمائش میں زراعت، ٹیکسٹائل، انجینئرنگ اور خدمات جیسے بڑے تجارتی شعبوں کا احاطہ کیا جائے گا۔
ڈاکٹر گوہر اعجاز کی زیر صدارت ٹی ڈی اے پی اور پاکستان سٹیل ملز کا اجلاس
Dec 30, 2023