کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سال 2023 کے آخری کاروباری روزبھی مثبت رجحان دیکھا گیا۔ مارکیٹ سرمائے میں 59ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہوا جبکہ57.66فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔گزشتہ روزکے ایس ای100انڈیکس398پوائنٹس بڑھ کر62400پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ واضح رہے کہ رواں سال کا آغاز بھی مثبت رجحان کے ساتھ ہوا تھا، 10 دسمبر کوکے ایس ای-100 انڈیکس تاریخ میں پہلی بار 66 ہزار کی نئی بْلند ترین سطح پر پہنچا، جبکہ 26 دسمبر کو 2534 پوائنٹس کی بدترین تنزلی کا ریکارڈ بھی قائم ہو۔ ٹاپ لائن سکیورٹیز کے ریسرچ نوٹ کے مطابق رواں برس سرمایہ کاروں نے 53 فیصد منافع کمایا۔ 2023 کے آخری روز کے ایس ای100انڈیکس میں 398.81پوائنٹس بڑھ کر62451.04پوائنٹس پر جا پہنچا‘99.33پوائنٹس اضافے سے کے ایس ای30 انڈیکس 20776.54پوائنٹس ہو گیا۔ آل شیئرز انڈیکس 348.26پوائنٹس بڑھ کر 41916.27 پوائنٹس اور کے ایم آئی30 انڈیکس 656.29پوائنٹس اضافے سے 104728.78 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 90کھرب 62ارب 90کروڑ 28لاکھ 8ہزار645 روپے ہو گیا۔گزشتہ روز16ارب روپے مالیت کے59کروڑ5لاکھ 92ہزار624 حصص کے سودے ہوئے۔ 359 کمپنیوں کا کاروبار ہوا،207کمپنیوں کے حصص کی قیمتوںمیں اضافہ،130میں کمی اور22کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
سٹاک مارکیٹ ‘ رواں سال کا آخری روز‘ سرمائے میں 59ارب سے زائد اضافہ
Dec 30, 2023