لاہور (خبرنگار) ڈی سی او لاہورسجاد احمد بھٹہ کل بروز اتوار تین بجے دوپہر الحمراءآرٹ سینٹر میں دہشت گردی کے حوالے سے پیش کیے جانے والے بچوں کے ڈرامہ ”عینک والا جن“ میں بہترین اداکاری کرنے والے اداکاروں میں شیلڈز تقسیم کریں گے۔ واضح رہے کہ یہ ڈرامہ گذشتہ تین ماہ سے ہر اتوار کو بچوں، خواتین اور فیملیز کیلئے مفت دکھایا جا رہا ہے جس میں بچوں کو وطن سے محبت، قومی ہیروز اور قومی نغموں سے پیار اور دہشت گردی کی موجودہ لہر میں بچوں کو خوفزدہ ہونے کی بجائے خندہ پیشانی اور بہادری سے حالات کا مقابلہ کرنے کی باتیں بتائی جاتی ہیں۔