فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں آ گ لگنےسے پانچ بچوں سمیت بارہ افراد ہلاک ہوگئے۔

حکام کے مطابق منیلا کے شہر ناووناس کی ایک غریب بستی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے متعدد مکانات کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس سے تقریباً سو مکانات مکمل طور پر جل گئے ۔ آتشزدگی سے بارہ افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں پانچ بچے بھی شامل ہیں۔ حکام کے مطابق مرنے والوں میں ایک ہی خاندان کے چار افراد خاتون اس کے دوبچے اور سسر بھی شامل ہیں۔ ریسکیو ٹیمیں پانچ گھنٹے کی کوشش سے آگ پر قابو پانے میں کامیاب ہوئیں۔ آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق ذہنی طور پر معذور شخص پیٹرول سے کھیل رہا تھا کہ آگ لگ گئی۔

ای پیپر دی نیشن