ایم کیوایم کے ڈپٹی کنوینرفاروق ستارنے کہا ہے کہ آج کا جلسہ متحدہ کوپاکستان کی سب سے بڑی جماعت ثابت کردے گا۔

عزیز آباد کراچی میں ایم کیوایم کے جلسہ عام کی تیاریوں کے بارے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستارنے کہا کہ جلسے کا مقصد مختلف زبانیں بولنے والوں کو ایک جگہ جمع کرنا ہے تاکہ قومی یک جہتی کا پیغام دیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم میں کراچی میں رہنے والی ہرقوم کی نمائندگی ہے، جنہیں اس جلسے کے ذریعے محبت کا پیغام دینا چاہتے ہیں۔ قائد تحریک الطاف حسین نے اس جلسے کا نام قومی یک جہتی رکھا ہے۔ فاروق ستارکا کہنا تھا کہ قومی یک جہتی کے اس گلدستے میں ہررنگ اور خوشبو کے پھول شامل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس جلسے سے ان سازشوں کا بھی خاتمہ ہوگا جس کے تحت بھائی کو بھائی سے لڑانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن