آسٹریلیا نے انگلینڈ کو پانچویں ون ڈے میچ میں اکاون رنز سے شکست دے کر سات میچز کی سیریز چار ایک سے جیت لی

Jan 30, 2011 | 18:30

سفیر یاؤ جنگ
برسبین میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر دو سو انچاس رنز بنائے۔ کپتان مائیکل کلارک چون اور بریڈ ہیڈن سینتیس رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کرس ووکس نے چھ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی ابتدائی تین وکٹیں صرف بائیس کے مجموعے پر گرگئیں تاہم کیون پیٹرسن اور ای این بیل نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں تہتررنز بنا کر ٹیم کو سنبھالا دیا۔ پیٹرسن چالیس اور بیل چھتیس رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تو پوری ٹیم ایک سو اٹھانوے رنزپرپویلین لوٹ گئی۔ آسٹریلیا کے شین واٹسن نے تین جبکہ بریٹ لی، ڈگ بولینجر اور جان ہسٹنگز نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ انگلش بائولر کرس ووکس کو میچ کا بہترین کھلاڑی قراردیا گیا۔ سیریز کا چھٹا میچ دو فروری کو کھیلا جائے گا۔
مزیدخبریں