پشاورکےعلاقہ پخہ غلام میں قبائلی رہنما کے گھر پر خود کش حملے سے تین افراد جاں بحق جبکہ آٹھ زخمی جن میں سے پانچ کی حالت تشویشناک ہے

پولیس کے مطابق پشاور کے علاقے پخہ غلام میں کالعدم تنظیم انصارالاسلام کے امیر حاجی اخوانزادہ کے گھر خود کش حملہ کیا گیا۔دھماکے سے تین افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ آٹھ افراد زخمی ہوگئے جن میں دو بچے بھی شامل ہیں۔ دھماکےمیں زخمی ہونےوالےتمام افراد
کوپشاورکےلیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں پانچ افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ واقعہ پیش آنے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے اور علاقے کو سیل کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔ پولیس کے مطابق کالعدم انصارالاسلام کے امیر حاجی اخوانزادہ کئی ماہ سے پخہ غلام کے علاقے میں کرائے کے مکان پر رہائش پذیر تھے

ای پیپر دی نیشن