وزیراعلی پنجاب ادویات ری ایکشن سے ہونے والی ہلاکتوں کے براہ راست ذمہ دار ہونے کے باعث مستعفی ہوجائیں۔ سید خورشید شاہ

Jan 30, 2012 | 18:11

سفیر یاؤ جنگ
لاہورکے مقامی ہوٹل میں پولیو کے حوالے سے ہونے والی تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ عدلیہ کو ادویات کے ری ایکشن سے ہونیوالی ہلاکتوں کے معاملے پر ازخود نوٹس لینا چاہیے۔ انھوں نےکہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے سترہ وزارتیں خود سنبھال رکھی ہیں اور وہ کسی پر اعتماد نہیں کرتے۔ میمو اسکینڈل کے مسئلے پر نوازشریف جلد بازی میں جذباتی ہوکر عدالتوں میں چلے گئےتھے تاہم اب انھیں اپنی غلطی کا احساس ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کسی سے جنگ نہیں چاہتی، وہ میثاق جموریت پر دستخط کرکے تمام باتیں بھول چکی تھی۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ قبل ازوقت انتخابات کے حوالے سے بجٹ کے بعد سیاسی جماعتوں سے مشاورت ہوسکتی ہے اور الیکشن کمشنر کا تقرر بھی ایسے شخص کا کیا جائے گا جس پر تمام سیاسی جماعتوں کا اتفاق ہوگا۔
مزیدخبریں