ملتان ميں ميڈيا سے گفتگو کرتے ہوئے سید منور حسن کا کہنا تھا کہ اليکشن کا اعلان ہونے کے بعد ہی تمام جماعتیں انتخابی اتحاد کی طرف جائيں گی . اليکشن سے قبل نيا اور خود مختاراليکشن کميشن، قابل قبول عبوری حکومت اورشفاف انتخابی فہرستيں مرتب ہونی چاہئيں. انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عملی طور پر عوامی مسائل حل کرنے ميں ناکام ہوگئي ہے اور اسے جلد نئے اليکشن کا اعلان کردينا چاہئے.امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ يہ کيسی جمہوريت ہے جس نے آج تک نہ تو سپريم کورٹ کے فيصلوں پر عمل کیا اورنہ پارليمنٹ کی قراردادوں پر۔انہوں نے کہا کہ اگر نيٹو سپلائی بحال کی گئی تو پارليمنٹ کا گھيراؤ کريں گے۔ منور حسن کا مزید کہناتھا کہ بلوچستان آتش فشا پر کھڑا ہے اورپنجاب بد انتظامی کی مثال بنا ہواہے جبکہ سندھ ميں مفاہمت کے نام پرعوام کو بیوقوف بنایا جارہا ہے۔