کراچی اسٹاک مارکیٹ مندی کی لپیٹ میں آگئی، کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس گیارہ ہزار نو سو پوائنٹس کی سطح سے بھی گرگیا۔

Jan 30, 2012 | 20:37

سفیر یاؤ جنگ
کراچی اسٹاک مارکیٹ کاروبار کا آغاز مثبت ہوا اور انڈیکس کاروبار کے آغاز کے فوری بعد ہی مندی کی لپیٹ میں آگیا اور ٹریڈنگ کے دوران ہنڈریڈ انڈیکس سو سے زائد پوائنٹس گرگیا۔کاروبار کے اختتام تک فوجی فرٹیلائزر،پی ایس او اور ایم سی بی میں نئی خریداری نے مندی کو محدود کیا کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس ستترپوائنٹس کمی کے بعد گیارہ ہزارآٹھ سو تیراسی پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی کاروباری حجم بھی چھ کروڑستر لاکھ شئیرز تک محدود ہوگیا۔حجم کے اعتبار سے فوجی فرٹیلائزر کمپنی میں سب سے زیادہ سودے ہوئے۔فوجی فرٹیلائزر کمپنی نے آج مالی سال دو ہزار گیارہ کے مالی نتائج کا اعلان بھی کیا ہے جس کے مطابق شئیرز ہولڈرز کو پانچ روپے پچیس پیسے نقد منافع اور پچاس فیصد بونس شئیرز دیا گیا ہے۔دوسری جانب لاہور سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان رہا۔ ایل ایس پچیس انڈیکس اٹھایئس پوائنٹ کی کمی کے ساتھ تین ہزار ایک سو چودہ پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں اکانوے کمپنیوں کے پندرہ لاکھ اٹھارہ ہزار دو سو اڑتالیس حصص کا کاروبار ہوا۔ چودہ کمپنیوں کے حصص میں اضافہ، اکیس کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ چھپن کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔
مزیدخبریں