لاہور (اویس قریشی)٭ تحریک انصاف کے وائس چیئرمین جاوید ہاشمی کا قافلہ جب ٹھوکھر نیاز بیگ پہنچا تو ہزاروں کارکنوں نے صوبائی قیادت کے ساتھ ان کا استقبال کیا٭ باغی آیا باغی آیا اورجاوید ہاشمی ایک بہادر آدمی کے نعرے گونجتے رہے٭ ملتان روڈ کے قریب آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا ٭ڈھول کی تھاپ پر گھوڑے اور کارکنوں کی کثیر تعداد رقص کرتی رہی٭ ریلی کے شرکاءمیں میاں محمود الرشید، حفیظ اللہ نیازی، عبدالرشید بھٹی، سردار کامل عمر اور کرامت کھوکھر سمیت انصاف سٹوڈنٹس کے مرکزی رہنماﺅں کی بھی بڑی تعداد موجود تھی ٭ مختلف مقامات پر استقبالیہ کیمپوں کے شرکاءریلی پر گل پاشی کرتے رہے۔٭ داتا دربار کے قریب ریلی کا بینڈ باجوں سے استقبال کیا گیا۔ ٭ ٹھوکر نیاز بیگ سے داتا دربار تک ریلی 6 گھنٹے میں پہنچی۔ ٭ راستوں کو استقبالی جھنڈیوں اور خوبصورت بینروں سے سجایا ہوا تھا۔ داتا دربار کے قریب سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے۔