راولپنڈی: قادیانیوں کی اسلام دشمن سرگرمیوں اور ”جماعت خانے“ کیخلاف احتجاجی جلسہ

Jan 30, 2012

سفیر یاؤ جنگ
راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) قادیانیوں کی سیٹلائٹ ٹاﺅن میں اسلام دشمن سرگرمیوں اور ”جماعت خانے“ کے قیام کے خلاف تاجروں کی ایکشن کمیٹی کے زیراہتمام منعقدہ احتجاجی جلسہ ہوا جس میں ایکشن کمیٹی کے چیئرمین شرجیل میر نے قادیانی جماعت خانے ختم کرکے متذکرہ مکان کو رہائشی مقصد کے لئے استعمال کرنے کے لئے ایک ماہ کی ڈیڈ لائن دے دی ہے جس کے بعد وہ راست اقدام کرنے پر مجبور ہوں گے۔ اتوار کو سہہ پہر یہاں ہولی فیملی ہسپتال کے قریب یہ جلسہ پیر عزیز الرحمن، شیخ صدیق، چودھری عمران، چودھری اقبال، شیخ محمد سلیم، مولانا اشرف علی، مفتی محمد حنیف قریشی، مولانا سید چراغ الدین شاہ، مولانا ظہور احمد علوی، مولانا نذیر فاروقی، پیر عبدالشکور نقشبندی اور دیگر علماءنے خطاب کیا، جلسے میں مختلف مکاتب فکر کے علماءاور تاجر رہنماﺅں کی قیادت میں عوام اور تاجروں نے ریلیوں اور جلوسوں کی صورت میں شرکت کی۔ مقررین نے ہولی فیملی ہسپتال کے قریب سیٹلائٹ ٹاﺅن کے رہائشی علاقے میں قادیانیوں کی اسلام دشمن سرگرمیوں اور ”جماعت خانے“ کے قیام پر کڑی تنقید کرتے ہوئے ان سرگرمیوں کے انسداد، جماعت خانے کو بند کرنے اور امتناع قادیانیت آرڈیننس پر مکمل عملدرآمد کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا ہے عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ، قادیانیوں کے خلاف اسلام سازشوں اور ریشہ دوانیوں کو روکنے کے لئے علماءتاجر اور عوام کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ مولانا اللہ وسایا نے کہا کہ قادیانیوں کی اسلام کے خلاف خطرناک سازشوں اور سرگرمیوں کی روک تھام کے لئے ہر مسلمان کو چوکنا اور بیدار رہنا چاہئے۔
مزیدخبریں