مکرمی! میرے خاوند احمد حسین مرحوم کو جو انفارمیشن آفس تعلقات عامہ لیہ میںچوکیدار تھے 15اگست2008ءکو گھر میں کرنٹ لگنے سے وفات پا گئے۔ ان کے واجبات تو مجھے جلد ہی مل گئے تھے سوائے مالی اعانت(Financial Assistance) کی رقم کے جو کہ صرف دو لاکھ روپے بنتی تھی لاہور والوںکی طرف سے 4سال کا عرصہ گزر جانے کے بعد بھی مجھے نہیں ملی۔ میں پوچھتی ہوں کہ میرا جرم کیا ہے یہی ہے کہ میں غریب ہوں بیوہ ہوں میرے خاوند نے چوکیدار کی ڈیوٹی کرتے ہوئے 25سال خدمت کی۔میں صرف اپنا حق مانگ رہی ہوں کوئی بھیک نہیں۔(اقبال بی بی بیوہ احمد حسین تعلقات عامہ لیہ ،0302-6763376)
چوکیدار کی بیوہ اپنا حق مانگتی ہے
Jan 30, 2013