بجلی بحران پر قابو پانے سے زیادہ ضروری چوروں کو نکیل ڈالنا ہے: احمد مختار

اوکاڑہ (نامہ نگار) وفاقی وزیر پانی و بجلی چودھری احمد مختار نے کہا ہے کہ بجلی بحران پر قابو پانے سے کہیں زیادہ ضروری ہے کہ بجلی چور عناصر کو نکیل ڈالی جائے، اگر سرکاری محکموں کے ذمے واجب الادا رقم وصول ہو جائے اور بجلی کی چوری کی مکمل روک تھام ہو جائے تو بجلی بحران ختم ہونے میں بہت حد تک مدد مل سکتی ہے۔ بجلی چوری کی روک تھام اور اس سلسلہ میں بجلی چوری میں معاونت کرنے والے اہلکاروں اور افسران کی خفیہ مانیٹرنگ کی جائے گی اور ایسے عناصر کو نشان عبرت بنا دیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سنٹر کے سینئر صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ چودھری احمد مختار نے کہا کہ پارٹی الیکشن میں جہانگیر بدر کی جگہ وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کو پارٹی کا سیکرٹری جنرل بنانا پارٹی مشاورت کے بعد ہوا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...