الماتی(اےن اےن آئی)وسطی ایشیا کے ملک قازقستان کے دارالحکومت الماتی کے قریب نجی کمپنی کا ایک مسافر طیارہ موسمی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتےجہ میں سوار تمام 21افراد ہلاک ہو گئے ۔غےرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کینیڈا کی کمپنی بمبارڈئر کا بنایا ہوا سی آر جے 200 طیارہ کوکشتو سے الماتی آ رہا تھا کہ ہوائی اڈے پر اترنے سے پہلے کےزائل گاﺅں میں گر کر تبا ہو گیاتاہم دےہی علاقے میں کوئی جانی ومالی نقصان نہےں ہوا، صدر نے اظہار افسوس کیا ہے۔