صومالیہ : وزیراعظم کے دفتر کے باہر خودکش بم دھماکہ‘6 سکیورٹی اہلکار ہلاک‘ متعد دزخمی

موغادیشو (اے ایف پی+ نوائے وقت نیوز) صومالیہ میں وزیراعظم کے دفتر کے باہر خودکش حملہ ہوا جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے۔ فوجی حکام نے بتایا کہ خودکش حملہ آور نے وزیراعظم کے دفتر کے باہر کھڑے سکیورٹی اہلکاروں کے درمیان جاکر خود کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا لیا۔ عبدالقدیر علی نے بتایا کہ انہوں نے 6 افراد کی نعشیں اور متعدد افراد کو زخمی حالت میں وہاں دیکھا۔ دھماکے میں مرنے اور زخمی ہونیوالوں میں فوجی اور پولیس اہلکار شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حملہ آور دفتر کی دیوار کے قریب بیٹھا تھا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...