کراچی (کامرس رپورٹر) وفاقی وزیر برائے خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ اٹھارہویں ترمیم کے بعد وفاقی حکومت کمزور جبکہ صوبائی حکومتیں مضبوط ہوئی ہیں، آئی ایم ایف سے حکومت نے مئی 2010ءسے اب تک کوئی قرضہ نہیں لیا بلکہ ڈھائی ارب ڈالر واپس کئے ہیں، خواتین کو ترقی دینے اور بے نظیر انکم سپورٹ فنڈز کے ذریعے 210 ارب روپے استعمال کئے گئے، انکم ٹیکس میں افراد کو شامل کرنے کے لئے ٹیکس ایمنسٹی سکیم دی گئی کیونکہ اب تک آٹھ لاکھ افراد ٹیکس دے رہے ہیں۔ یہ بات انہوں نے گذشتہ شب مقامی ہوٹل میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث ملک میں بجلی کی فراہمی کے لئے 1600 ارب روپے سبسڈی دی گئی۔ انتخابات کے موقع پر عوام کو آئینی اور قانونی طور پر حق حاصل ہے کہ وہ اپنا حق رائے دہی استعمال کر کے حکومت کو منتخب کرے۔
مئی 2010ءکے بعد آئی ایم ایف سے کوئی قرضہ نہیں لیا: وزیر خزانہ
Jan 30, 2013