2 ہزار خواتین کو فنی تربیت دے چکے ہیں: میجر (ر) قمر الزمان

لاہور (کامرس رپورٹر) فیڈرل سیکرٹری ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ میجر (ر) قمر الزمان نے ٹیم کے ہمراہ فیڈریشن چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے ریجنل آفس لا ہور کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے بزنس کمیونٹی کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی نصاب کو دورِ جدید سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس مقصد کیلئے متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں اور اس مقصد کیلئے مختلف سطح پر لوگوں کی فنی تربیت بھی کی جا رہی ہے۔ صرف این سی ایچ ڈی کے تحت ہونے والے تربیتی پروگرامز میں 2000 خواتین کو فنی تربیت دی جا چکی ہے۔ اس موقع پر ایف پی سی سی آئی کے ریجنل چیئرمین شیخ عبدالوحید صندل، نا ئب صدر اظہر مجید شیخ نے کہا کہ پاکستان میں فنی تعلیم پر خاطر خواہ توجہ نہیں دی گئی جس کے باعث ملک کو اربوں ڈالر کا خسارہ برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔ ویلیو ایڈڈ اشیاءکی تیاری نہ ہونے کے باعث ملکی زرمبادلہ میں اضافہ نہیں کیا جا سکا۔ ملک میں تیار ہونے والی مصنوعات کو بھی غیر ملکی لیبل لگا کر مارکیٹ میں بیچا جا رہا ہے جس سے ملکی ساکھ کو شدید نقصان ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم میں صلاحیتوں کی کمی نہیں ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ ان صلاحیتوں کو پالش کر کے دور جدید کی ضرورتوں سے ہم آہنگ کیا جائے۔ اجلاس میں خسرو پرویز ڈی جی این سی ایچ ڈی، طارق ملک، خرم وقاص ملک، طاہر ملک چیئرمین ایکسپورٹ ٹریڈکمیٹی، صدیق الرحمٰن رانا، عظمت جاوید اور دیگر نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...