ٹھٹھہ انتظامیہ کے خلاف زمیندار مزدور اور ٹھیکیدار آج دھرنا دیں گے

کراچی (کامرس رپورٹر) ٹھٹھہ انتظامیہ کی جانب سے ریتی‘ بجری‘ پتھر‘ لکڑی اور مویشیوں کے چارے پر دفعہ 144نافذ کرنے کے خلاف زمینداروں‘ مزدوروں اور ٹھیکیداروں نے 30جنوری بروز بدھ کو گھگھر پھاٹک کے قریب نیشنل ہائی وے پر دھرنا دینے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ انتظامیہ کی جانب سے ریتی‘ بجری‘ پتھر‘ لکڑی اور مویشیوں کاچارہ لے جانے پر دفعہ 144نافذ کردی جس کے باعث ہزاروں مزدوربے روزگار جبکہ مقامی زمیندار اور ٹھیکیدار شدید متاثر ہوئے ہیں۔ ٹھٹھہ انتظامیہ کے غیرقانونی اقدامات کے خلاف زمینداروں وٹھیکیداروںنے پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام عائد کیاکہ ڈپٹی کمشنر اورایس ایس پی ٹھٹھہ نے حکمراں جماعت کے کارندے گل محمد سموں کے ایماءپر فی ٹرک دو سو روپے بھتہ طلب کیا اور انکار پر دفعہ 144نافذ کردی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...