صوابی: نامعلوم افراد کا پولیو ٹیم پر حملہ، پولیس اہلکار جاں بحق

Jan 30, 2013

صوابی (نوائے وقت نیوز) پنج پیر کے قریب کالا گاﺅں میں پولیو ٹیم پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ سے پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر مامور ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے لیڈی ہیلتھ ورکر زخمی ہوگئی۔ واقعہ کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

مزیدخبریں