لاہور (سپورٹس رپورٹر) جونیئر انڈر 21 ہاکی چیمپئن شپ شروع ہو گئی۔ افتتاحی روز سوئی گیس کی ٹیم نے بارہ صفر سے کامیابی حاصل کی۔ پنجاب وائٹ کی ٹیم کو واپڈا نے تین صفر سے ہرادیا۔ نیشنل بنک کی ٹیم نے پاکستان بورڈ کی ٹیم کو 8-0 سے شکست دیدی۔ ٹورنامنٹ میں آج مزید چار میچ کھیلے جائیں گے۔