لاہور (آئی اےن پی) پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں گیم ایجوکیشن پروگرام کے تحت دو لیول ون کوچنگ کورس کرانے کا فیصلہ کرلیا۔ پی سی بی کے اعلامےے کے مطابق پہلا کورس آئندہ ماہ کے آخر میں خواتین اور دوسرا کورس بھی آئند ہ ماہ سابق کرکٹرز کے لئے ہوگا۔ دونوں کوچنگ کورس میں شرکت کے لئے25,25کرکٹرز کا انتخاب کیا جائے گا۔کورس پانچ دن جاری رہیں گے۔