لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کے تربیتی دورہ پر آئی افغانستان کرکٹ ٹیم نے اپنے دوسرے پریکٹس میچ میں لاہور راوی کو بھی شکست سے دوچار کر دیا۔ باغ جناح لاہور میں کھیلے جانے والے اس میچ میں میزبان لاہور راوی کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 198 کے سکور پر ڈھیر ہو گئی جس پر مہمان ٹیم نے اپنا ہدف 260 رنز کر کے 6 وکٹوں کے نقصان پر 263 رنز بنا کر میچ جیت لیا۔ لاہور راوی کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 198 رنز بنائے جس میں ہمایوں فرحت نے 38، وہاب ڈار نے 35، وقار جونیئر نے 34 اور محسن رشید نے 23 نمایاں رنز بنائے۔ افعانستان کی جانب سے با¶لنگ میں کریم صادق نے تین جبکہ عبداﷲ عادل، گل بدین اور نسیم نے دو دو کھلاڑیوں کو آ¶ٹ کیا۔ 260 رنز کا ہدف مہمان ٹیم نے 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا جس میں تین کھلاڑی ریٹائر ہوئے جن میں اصغر زئی نے 60، محب اﷲ نے 47 اور ناصر جمال نے 34 رنز بنائے۔ آ¶ٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں کریم صادق نے 34 اور کپتان نوروز مینگل نے 47 نمایاں رنز بنائے۔ لاہور راوی کی جانب سے با¶لنگ میں عماد علی، قیصر اشرف اور نعمان اسلم نے ایک ایک کھلاڑی کو آ¶ٹ کیا۔
افغان کرکٹ ٹیم نے لاہور راوی کو بھی شکست دیدی
Jan 30, 2013