کیا رحمن ملک کہنا چاہتے ہیں کراچی آئندہ ملک کا حصہ نہیں رہے گا: تحریک انصاف

لاہور(خصوصی رپورٹر) تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات شفقت محمود نے کہا ہے وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک کا کراچی کی صورتحال کے متعلق بیان افسوسناک ہے، کیا رحمن ملک یہی کہنا چاہتے ہیں کراچی آئندہ ملک کا حصہ نہیں رہے گا؟ وہ ایسا کہتے ہیں توکیا ان کا اشارہ غیر ملکی عناصر کی طرف ہے یا کسی اور کی جانب؟ شفقت محمود نے رحمن ملک کے ”کراچی چھن گیا تو حکومت اور ایجنسیاں ذمہ دار ہوں گی“ کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کراچی میں امن و امان کی صوتحال کی ذمہ داری وفاقی اور سندھ حکومت پر ہے جو پیپلز پارٹی کی ہی ہے۔ انہوں نے کہا ایسی پیش گوئیاں کرنے کی بجائے پیپلز پارٹی کو چاہئے کہ شہر میں امن و امان قائم کرے اور سکیورٹی کی صورتحال بہتر کرے۔ انہوں نے کہا وزیر داخلہ عملی اقدامات کرنے کی بجائے بے معنی بیانات دے رہے ہیں۔ تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات شفقت محمود نے کہا ہے کہ آئی آر آئی نے ایسی مقامی کمپنی سے سروے کرایا ہے جس کا معاہدہ مسلم لیگ (ن) سے تھا ،آئی آر آئی جیسے ادارے کو مفادات کے ٹکراو¿ کا خیال رکھنا چاہئے تھا۔مسلم لیگ (ن ) نے سروے کیلئے آئی پی او آر کو پیسے دئیے ،تحریک انصاف سیاست میں سروے رپورٹ کی اہمیت کو سمجھتی ہے۔ آئی پی او آر نے غیر جانبدار ہو کرسروے نہیں کرایا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...