بہاولپور صوبہ ہمارا حق ہے، شراکت داری قبول نہیں کریں گے: محمد علی درانی

احمدپور شرقیہ (نیوز رپورٹر) انجمن تاجران احمدپور شرقیہ کے صدر میاں یونس کی زیر صدارت ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی۔ جس میں بحالی صوبہ بہاولپور کے قائد محمد علی درانی کو مدعو کیا گیا۔ میٹنگ میں احمدپور شرقیہ کی تمام کاروباری تنظیموں کے صدور‘ سیکرٹری جنرل‘ نائب صدور اور دیگر عہدےداران کے علاوہ ممبران نے بھی بھرپور شرکت کی۔ میٹنگ میں بہاولپور جنوبی پنجاب کا نام سامنے آنے پر اور بہاولپور صوبے کی بحالی نہ کرنے پر آج بروز بدھ صبح 11 بجے میلاد چوک منیر شہید پر بھرپور احتجاجی دھرنا دینے کا اعلان کیا گیا۔ اس موقع پر محمد علی درانی نے کہا کہ بہاولپور صوبے کے ساتھ جنوبی پنجاب کا نام شامل کرنا اس خطے کی عوام کے ساتھ دھوکہ ہے کیونکہ بہاولپور صوبہ ہمارا حق ہے اور اس حق کے ساتھ شراکت داری قبول نہیں کریں گے۔ ہم کمشن کے اس فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے آج سے احمدپور شرقیہ میں تاجران‘ سیاسی‘ سماجی‘ وکلا‘ صحافیوں‘ عمائدین شہر اور خواتین بچوں سمیت دھرنے میں شرکت کریں گے۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...