اسلام آباد (اے پی پی) چیف جسٹس افتخار محمد چودھری سے ہائیکورٹ بار راولپنڈی اور نارووال ڈسٹرکٹ بار کے وفود نے ملاقاتیں کیں، چیف جسٹس نے کہا کہ بنچ اور بار انصاف کی فراہمی کے نظام کے دو ناگزیر حصے ہیں اور عوام کو گھر کی دہلیز پر انصاف فراہم کرنے کیلئے دونوں کو سخت محنت کرنا چاہئے۔ بار ایسوسی ایشنز اہم ترین ادارے کے طور پر فراہمی انصاف میں نمایاں کردار ادا کرتے ہیں۔