انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کا ایچ ای سی کی خودمختاری ختم کرنے کےخلاف حکومت ہٹاﺅ تعلیم بچاﺅ تحر یک کا اعلان

Jan 30, 2013

لاہور (لیڈی رپورٹر) انصاف سٹوڈنٹس فےڈرےشن کے مر کزی صدر فرخ حبےب نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ا گر حکو مت نے ہائر اےجوکےشن کمےشن کی خودمختاری کے خاتمے کابل پارلےمنٹ مےں لائےگی تو ملک گےر ”حکو مت ہٹاﺅ‘ تعلےم بچاﺅ“ تحر ےک شروع کی جائےگی‘حکمرانوںکا تعلےم پر حملہ روکنے کےلئے عدالت سے رجوع سمےت آئےنی اور احتجاجی آپشنز استعمال کئے جائےنگے‘ مشتر کہ مفادات کی کونسل کی منظوری کے بغےر حکومت کا قائمہ کمےٹی سے ہائر اےجو کےشن کے متعلق بل منظورکروانا بھی مکمل طور پر غےر آئےنی ہے‘ہائر اےجو کےشن کمےشن کی خود مختاری ختم ہونے سے لاکھوں طلباءکا مستقبل تارےک ہو جائےگا‘ 15ہزار سے زائد سکالرشپ پر اندرون بےرون ممالک پڑھنے والوں طلباءکی گرانٹ خطرے مےں پڑ جائےگی۔ 

مزیدخبریں